سینیٹ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

     سینیٹ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کا اجلاس(آج) منگل کو  شام چھ بجے  طلب کر لیا گیاہے جس میں مالیاتی بل 2025 پیش کیا جائے گا، اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سینیٹ کا اجلاس (آج) شام چھ بجے طلب کر لیا گیا۔ ایوان بالا میں مالیاتی بل دو ہزار پچیس سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے پر اہم قانون سازی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالیاتی بل اور انکم ٹیکس ترمیمی بل پر سفارشات بھی پیش کریں گے۔اجلاس میں مالیاتی بل دو ہزار پچیس پیش کیا جائے گا۔ انکم ٹیکس دوسرا ترمیمی بل دو ہزار پچیس سے متعلق رپورٹ ایوان میں رکھی جائے گی۔ ان بلز پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالیاتی بل پر سفارشات پیش کرنے کے لیے تحریک بھی پیش کریں گے۔سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل دو ہزار پچیس سے متعلق رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ترمیمی بل دو ہزار چوبیس اورپرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پرافیٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ترمیمی بل دو ہزار چوبیس سے متعلق رپورٹس بھی اجلاس کا حصہ ہوں گی۔

سینیٹ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -