عیدالاضحی کا تیسرا روز،قربانی اور دعوتوں کےساتھ عوام کے سیرسپاٹے
ملتان(سٹی رپورٹر) عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا، عوام کی بڑی تعداد سیر وتفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی خوب دعوتیں ہوئیں، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور مٹن کڑاہی سے خاطر تواضع کی گئی۔دوسری جانب معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیںجن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے د(بقیہ نمبر21صفحہ7پر )
ن قربانی کا فریضّہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف دکھائی دیئے۔سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مزیدار کھابوں کے بعد بچوں کے ساتھ بڑوں کا بھی سیر و تفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے لگے ہیں۔
دعوتیں