نیا عمرہ سیزن آج سے شروع،یکم محرم کوسعودی عرب میں داخلہ 

  نیا عمرہ سیزن آج سے شروع،یکم محرم کوسعودی عرب میں داخلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)نئے عمرہ سیزن کا آج سے آغاز ہو گیا۔ عمرہ ویزہ آج سے جاری ہو سکے گا۔ سعودیہ میں داخلہ یکم محرم سے ہو سکے گا سعودی وزارت الحج نے نئی عمرہ پالیسی کی تعلیمات جاری کر دیں عمرہ ویزہ کے لئے ہوٹلز کی بکنگ لازمی قرار، ہوٹل ووچر کی فیڈنگ کے بغیرعمرہ ویزہ جاری نہیں ہوگا ٹرانسپورٹ کا ووچر بھی سسٹم میں فیڈ کرنا ضروری ہوگا عمرہ زائر کی حرمین شریفین میں نقل و حرکت کا خاکہ پیش کرنا ہوگا وزات کا عملہ فزیکل معائنہ کیا کرے گا وزارت اس کے لئے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے رہا ہے۔ زائرین کی ایک شہر سے دوسرے شہر نقل و حرکت کی نگرا(بقیہ 23نمبرصفحہ7پر )

نی بھی کی جائے گی سعودی وزارت الحج نے ہدایات جاری کی ہیں مکہ مدینہ کے صرف رجسٹرڈ اور منظورشدہ ہوٹلز بک ہو سکیں گے انہیں ہوٹلز کی بکنگ فیڈ کئے گئے ووچر کے بعد ویزے کا اجراءممکن ہوسکے گا سعودی وزارت کا کہنا ہے قواعد و ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ کمپنی کی بندش اور عمرہ ویزہ کی مستقل پابندی شامل ہے ۔ عمرہ ویزہ کے لئے عمرہ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے 14ذوالحج سے عمرہ ویزہ کا اجراءہوگا 15شوال تک جاری رہے گا نئی عمرہ سیزن میں عمرہ حاصل کرنے والوں کی حرمین شریفین میں آمد یکم محرم سے شروع ہوگی اس وقت تک حجاج کرام کی واپسی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

عمرہ سیزن