گرما تعطیلات، ہیڈ ٹیچر سکول میں حاضر رہنے کا پابند، آج سے چیکنگ شروع

  گرما تعطیلات، ہیڈ ٹیچر سکول میں حاضر رہنے کا پابند، آج سے چیکنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)گرمی کی چھٹیوں میں ہیڈ ٹیچر کو سکول حاضر رہنے کا پابند کردیا گیا ۔بتایا گیاہے کہ محکمہ سکولز نے ہدایت جاری کی ہے کہ آج 10 جون سے سکولوں کی انسپکشن ہوگی ، سکول سے غیر حاضری پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی حکام(بقیہ نمبر10صفحہ7پر )

 کا کہنا ہے کہ ٹریول الاونس کی مد میں سکول ہیڈز کو ہر ماہ معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے، صفائی سمیت ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات سکول ہیڈز کی ذمہ داری ہے، چھٹیوں میں بچوں کا داخلہ کرنے کی ذمہ داری بھی سکول ہیڈز کے ہی ذمہ ہے۔