پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کا مطالبہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے اور کم از کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے ہم 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے،صنعتی مزدوروں کو علاج کی سہولت دیں، ڈیتھ گرانٹ کو 8 سے بڑھا کر 10 لاکھ کریں،میرج گرانٹ کو 4 سے بڑھا کر 5 لاکھ کیا جائے،ای او بی آئی کی پنشن اسوقت 10 ہزار کے قریب ہے اس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،نجکاری کی پالیسی کو فوری بند کیا جائے۔پیپلزپارٹی لیبر ونگ کے انچارج چوہدری منظور نے پر یس کانفر(بقیہ نمبر5صفحہ7پر )
نس کرتے ہوئے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ہم 500 فیصد اضافہ نہیں مانگ رہے، اور کم ازکم تنخواہ 50 ہزار کی جائے، ورلڈ بینک سروے کے مطابق پاکستان کی 44 فیصد آبادی یعنی 10 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کا شکار ہیں، ہم نے یہ مطالبات صدر پاکستان سے شیئر کیے جنہوں نے پیپلزپارٹی کی پارلیما نی پارٹی سے شیئر کرنے کا کہا، انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی پنشن اس وقت 10 ہزار کے قریب ہے اس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ پنجاب میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کو دوسری جگہ استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ خلاف قانون ہے اسے دوسری جگہ استعمال نہیں کر سکتے،نجکاری کی پالیسی کو فوری بند کیا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرکے 5 ہزار ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، یہ حکومتی وعدے کےخلاف ہے۔چوہدری منظور نے کہا اگر یہ مطالبات نہیں مانے جاتے تو ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، آج بجٹ کے موقع پر کچھ تنظیمیں مظاہرہ کریں گی ہم ان مظاہروں میں شریک ہونگے۔
پی پی مطالبہ