فنانس بل کی منظوری ، کتنی تنخواہ لینے والے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فنانس بل کی منظوری ، کتنی تنخواہ لینے والے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے ...
فنانس بل کی منظوری ، کتنی تنخواہ لینے والے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جس میں6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاگیاہے تاہم حتمی منظوری ایوان دے گا جہاں وزیرخزانہ بجٹ دستاویز پڑھ رہے ہیں۔ 
فنانس بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد  6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرینگے،12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور اور 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے۔
اسی طرح 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 1 لاکھ 16 ہزار اور 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر فکس ٹیکس 3 لاکھ 46 ہزار اور 30 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرینگے۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ41 لاکھ سے اوپر سالانہ تنخواہ لینے والوں کو 6 لاکھ 16 ہزار فکس ٹیکس اور 35 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔