پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے میں جلدی نہیں کرینگے ،بھارتی وزیر دفاع

پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے میں جلدی نہیں کرینگے ،بھارتی وزیر دفاع
پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے میں جلدی نہیں کرینگے ،بھارتی وزیر دفاع
کیپشن: bharti waire dafa

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                         نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی،جب تک پاکستا ن اپنی یقین دھانیوں پر عمل نہیں کرتا بہتر تعلقات کے لئے انتظار کرنا ہوگا،پاکستان نے ہمیشہ دھوکہ دیا ہے اب کی بار بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے،کنٹرول لائن کی صورتحال میںبہتری آئی ہے تام خطرہ موجود ہے مجاہدین کی بڑی تعداد دراندازی کے لئے تیار بیٹھی ہے۔نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکزی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی کیونکہ پاکستان کی یقین دہانیاں جب تک عملی شکل اختیار نہ کریں تب تک تعلقات میں گرماہٹ لانا قبل ازوقت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ خاموشی کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے تاہم ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فی الوقت تعلقات کو معمول پر لانے میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے کئی ایک معاملات پر صبر کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں بہت دور تک نظر دوڑانی ہوگی اور گرماہٹ لانے میں عجلت پسندی سے پرہیز کرنا ہوگا۔ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے جلد بازی بھارت کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سلسلے میں کچھ کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شدید سردی کے باوجود بھی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اور اس سلسلے میں اس شدت کی سردی میں اگر یہ حال ہے تو پھر آگے چل کر گرمیوں میں کیا حال ہوسکتا ہے۔ انتھونی نے کہاکہ سرحد پار دراندازی کی بھاری تعداد اس پار آنے کی تاک میں بیٹھی ہے لیکن فی الوقت سرحدیں مکمل طور پر سیل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان میٹنگ کے سلسلے میں ابھی بھی کوششیں جاری ہیں تاہم اس کے باوجود بھی کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی جاسکتی کیونکہ کئی ایک پہلو¶ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر بات کو سوچنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کچھ یقین دہانیاں کی ہیں انہیں جب تک عملی طور پر جامہ نہیں پہنچایا جائے گا تب تک انتظار کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اپنی یقین دہانیاں عملی شکل میں پیش کرنی ہوں گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا لائن آف کنٹرول پر خاموشی چھائی ہے اور کشیدگی میں کمی آئی ہے تو انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تعلقات معمول پر ل انا قبل ازوقت ہوگا۔ ہمیں انتظار کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں زمینی حقائق کا مشاہدہ کرنا ہو گا تاہم مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فی الوقت کشمیر میں سرحد پار فوج اورفورسز کو الرٹ رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں طرف سے فوجی الرٹ ہیں اور کہیں کہیں کشیدگی کا ماحول جاری ہے۔ انہں نے کہاکہ فوج کو پہلے ہی یہ ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ جارحیت کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ اگر کسی بھی طرف سے جارحیت کی گئی تو اس کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر بار پھارت کو دھوکہ دیا ہے اور اب کی بار بھی دھوکہ دیہی پر اتر آیا ہے اور حد تو یہ ہے کہ وہ مینڈھر واقعے کو اپنے کھاتے میں بھی نہیں ڈالنا چاہتا ہے۔
بھارتی وزیر فاع