کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ تصویرکہاں کی ہیں ?جواب انتہائی دلچسپ اور حیران کن

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ تصویرکہاں کی ہیں ?جواب انتہائی دلچسپ اور حیران کن
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ تصویرکہاں کی ہیں ?جواب انتہائی دلچسپ اور حیران کن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(نیوزڈیسک)امریکہ کو اگر ہوائی سفر کیا جائے تو یہ بہت لمبا ہوتا ہے اور کم از اکم 12سے 14گھنٹے لگتے ہیں کہ امریکہ پہنچا جائے۔اس دوران انسان بہت تھک جاتا ہے اور ساتھ ہی نیند کی کمی کا بھی شکار ہوتا ہے ۔لیکن اب اس کا حل متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ’اتحاد ائیر ویز‘نے ڈھونڈ لیا جس نے ابوظہبی سے نیو یارک تک کا سفر اس قدر پر تعیش اور پرسکون بنا دیا ہے کہ اب آپ امریکہ جاتے ہوئے کبھی بھی تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔

وہ عجیب و غریب اشیاء جو ہوائی جہاز کی طر ح اڑتی ہیں

دسمبر 2015ءسے شروع ہونے والی سروس کو The Residence کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس مقصد کے لئے A380 جہاز استعمال کئے جا ئیں گے۔ اس سروس میں مسافر کو الٹراآرام دہ اور تین کمروں کا سپر سیوٹ دیا جائے گا جس میں اسے ہر طرح کی سہولیات میسر ہوں گی۔ تا ہم اس سروس کی قیمت عام آدمی نہیں اٹھا سکتا اور یہ صرف امراءکے لئے ہے۔ اس سروس کا ابوظہبی سے نیویارک تک کا یکطرفہ کرایہ 32ہزار ڈالر (32لاکھ روپے) رکھا گیا ہے۔ائیر لائینز کے چیف کمرشل آفیسر پیٹر بومگاٹنر کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کمپنی نے اس سروس کا اعلان کیا تو ساتھ ہی اس کی پہلی بکنگ بھی آگئی۔ اس کا کہنا تھا کہ امریکہ جانے کے لئے ائیر لائن کو بہت تیزی سے بکنگ ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ایسی سروس متعارف کروائی جائے جس میں مسافر کو تمام پر تعیش سہولیات میسر ہوں۔مسافر کو ایک ماہر باورچی بھی دستیاب ہوگا جس سے وہ اپنی مرضی کا کوئی بھی کھانا بنو اسکتا ہے اس کے علاوہ بستر، بیٹھنے کے لئے جگہ اور پرکشادہ واش روم کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اس نے مزید کہا کہ کہ اگر آپ32ہزار ڈالر کی ٹکٹ خریدتے ہیں تو اپنے ساتھ ایک یا دو لوگوں کو بھی لے کر جاسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -