جلد سے بال اتارنے کے بعد جلن کو کم کرنے کے آسان طریقے

جلد سے بال اتارنے کے بعد جلن کو کم کرنے کے آسان طریقے
جلد سے بال اتارنے کے بعد جلن کو کم کرنے کے آسان طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک)بال اتارنے یا شیو کرنے کے دوران جلد کافی سرخ ہوجاتی ہے اور اکثر بہت چبھن ہوتی ہے۔آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے کی جن پر عمل کرکے آپ جلد کی جلن کو کم کرسکتے ہیں۔

بانجھ پن سے بچ کر رہنے کے لیے انتہائی مفید مشورے
نہانے کے بعد شیو کریں
جب بال نرم ہوجاتے ہیں تو انہیں بآسانی جلد سے صاف کیا جاسکتا ہے اور بعد میں جلن بھی نہیں ہوتی لہذا آپ کو چاہیے کہ نہانے کے بعد اپنے جسم کے غیر ضروری بال صاف کریں۔
بالوں کو نرم کریںپھر صاف کریں
اگر آپ کو نہانے کے بعد بال صاف کرنے کا آئیڈیا اچھا نہیں لگا تو پھر آپ کو چاہیے کہ شیو کرنے سے قبل جسم کے بالوں کو بہت زیادہ نرم کر لیں اور اس کے بعد بالوں کو ریزر یا کریم سے اتار لیں۔
مردوں کو چاہیے کہ شیو کے لئے برش استعمال کریں
کوشش کریں کہ شیونگ فوم کی بجائے برش کا استعمال کیا جائے کہ اس سے جلد پر موجود بال نرم ہوجاتے ہیں اور بال صاف ہونے کے بعد جلن نہیں ہوتی۔
ہمیشہ تیز دھار والے ریزر کا استعمال کریں
کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ کُند ریزر کا استعمال جاری رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں جلن اور چبھن زیادہ ہوتی ہے لہذا آپ کوشش کریں کہ ہمیشہ نیا یا کم از کم تیز دھار والا ریزر استعمال کریں۔
بالوں کے رخ میں شیو کرنا
اگر آپ بالوں کے رخ میں شیو کریں گے تو شیو کے بعد آپ کو جلن محسوس نہیں ہوگی لیکن اگر آپ بالوں کے مخالف رخ شیو کریں گے تو چبھن ہوگی۔آپ کو چاہیے ہمیشہ اوپر سے نیچے کی جانب شیو کریں۔

ورزش چھوڑ دیں ،بادام کھائیں چربی پگھلائیں
ٹکڑوں میں شیو کرنا
کوشش کریں کہ آپ ٹکڑوں میں شیو کریں یعنی ایک بار ریزر پھیریں اور پھر اس میں موجود بال صاف کریں اور پھر اس کے بعد دوبارہ پھیریں۔اس طرح ریزر کے بال صاف ہونے کے بعد شیو کرتے ہوئے مشکل نہیں ہوگی اور جلن بھی کم ہوگی۔

مزید :

تعلیم و صحت -