37سال سے ٹیکسی چلا کر اپنے خاندان والوں کو پالنے والی باہمت پاکستانی خاتون کی متاثر کن کہانی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستانی خواتین اپنی محنت اور جانفشانی کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں اور انہیں باہمت اور پرعزم خواتین میں سے ایک راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ زاہدہ کاظمی ہیں جو گزشتہ 37 سال سے ٹیکسی چلا کر اپنے خاندان کی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہی ہیں۔
روز مرہ کے استعمال کی وہ چیزیں جو چین میں ایجا د کی گئیں،لیکن آپ ان کی دلچسپ تاریخ سے نا واقف ہیں
زاہدہ کاظمی بیوہ اور 7 بچوں کی والدہ ہیں اور انہوں نے شب و روز محنت کرکے اپنے چھ بچوں کی تعلیم اور شادیوں کے فرائض بخوبی ادا کردئیے ہیں اور اب وہ اپنی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ مردوں کے معاشرے میں بطور ٹیکسی ڈرائیور کام کرنا غیر معمولی مہم جوئی سے کم نہیں ہے لیکن محنت اور دیانت سے کام کرنے والوں کو حلال رزق کے علاوہ عزت کی دولت بھی میسر آتی ہے۔ وہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے روزانہ دس گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہوئے گزار چکی ہیں اور ابھی بھی اپنی زندگی کو اسی طرح جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔