بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو ہراکر کرکٹ تاریخ کی بڑی کامیابی حاصل کی
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی اور ایک مضبوط ٹیم کو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوناپڑا ایونٹ کے آغاز میں یہ سوچا بھی نہ گیا ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم اس ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہرہوجائے گی لیکن یہ کرکٹ ہے جس میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے بنگلہ دیش کی ٹیم نے اس میچ میں جس طرح کامیابی حاصل کی اور پہلے کھیلتے ہوئے ایک بڑا سکور کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے بنگلہ دیشی بیٹنگ اور باؤلنگ بہت اچھی رہی جبکہ اس کے مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اب تک اس نے صرف ایک کامیابی اپنے نام کی اور اس کے لئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا اور اس کے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم کو آسان حریف ہی تصور کیاجارہا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ وہ اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں آگے جائے گی لیکن اس نے اپنی کارکردگی سے مایوس کیا اور خاص طور پر انگلش کرکٹ شائقین میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے اور ان کو بھی توقع نہ تھی کہ ان کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں اتنی بری کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی بہرحال میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اس نے اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا سکور بھی کیا ہے ویسے دیکھا جائے تو یہ بہت بڑا سکور نہ تھا اور انگلینڈ کی ٹیم اس سکور کو حاصل کرنیکی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی تھی لیکن اس کے بیٹسمینوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا کوئی بھی بیٹسمین متاثر کن کھیل پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اس کے مقابلے میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے باؤلرز نے بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا اور انگلش بیٹسمینوں کو دباؤ میں رکھا اس میچ میں کامیابی کے بعد اس نے کوارٹر فائنل تک رسائی کے اپنے امکانات بہت زیادہ واضح کرلئے ہیں اور امید ہے کہ و ہ اپنے اگلے میچ میں بھی اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گا بنگلہ دیش کی ٹیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے کھلاڑی ہمیشہ حریف ٹیم کے کھلاڑیوں پر اپنا پریشر رکھتے ہیں اور اس کا ان کو بھرپور فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے انگلش کھلاڑی پریشر برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور اس کا اس کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے بہرحال انگلش ٹیم ان مضبوط ٹیموں میں پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کو پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہونا پڑا ہے مزید کون سی اور ٹیمیں ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوجاتی ہیں آنے والا وقت ثابت کرے گا۔