انگلینڈ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انگلش شائقین کرکٹ مایوس

انگلینڈ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انگلش شائقین کرکٹ مایوس

 لارڈز(نیٹ نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کی شکست اور ورلڈ کپ سے باہرہونے پر انگلینڈ کے شائقین کرکٹ نے افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ٹیم نے ہمیں بہت مایوس کیا ہے ہمیں امید نہ تھی کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے تک بھی نہیں پہنچے گی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہی نہیں جو عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں اس لئے ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے اس شکست پر انگلینڈ میں سوگ کا عالم رہا جبکہ شائقین کرکٹ اپنے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر افسردہ نظر آئے شائقین کرکٹ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیم کی شکست بہت افسوس ناک بات ہے اور اس کی تمام ترذمہ داری ٹیم کے کپتان اور تمام کھلاڑیوں پرعائد ہوتی ہے جو اچھا کھیل پیش نہ کرسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...