انگلینڈ کیخلاف تاریخی کامیابی پر بنگلہ دیش میں جشن منایا گیا
ڈھاکہ(نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی انگلینڈ کے خلاف جیت پر بنگلہ دیش میں شائقین کرکٹ نے خوب جشن منایا اور اس موقع پر آتش بازی بھی کی بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کو شکست دیکر بڑی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ سے بھی باہر کردیا اس میچ کو انگلش کرکٹ ٹیم اور شائقین کرکٹ کبھی نہیں بھول سکتے اس تاریخی کامیابی کا جشن بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے خوب منایا اور اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے باز ی کی اور امید ظاہر کی کہ انکی ٹیم اسی طرح عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اگلے میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔