بنگلہ دیش کا ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑا سکور

بنگلہ دیش کا ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کیخلاف سب سے بڑا سکور

 ایڈیلیڈاوول ( سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں میں سب سے بڑا مجموعہ بناڈالا۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، محمود اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز بنائے جبکہ مشفق الرحیم 89 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ واضح رہے کہ یہ بنگال ٹائیگرز کا ایک روزہ مقابلوں میں انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کا انگلینڈ کے خلاف بڑا سکور 260 تھا جو اس نے ڈھاکہ کے مقام پر بنایا تھا اس میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور خاص طور پر باؤلنگ کے شعبے میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی تھی یہ بنگالی ٹیم کی جانب سے اب تک کی بہترین کارکردگی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...