کوارٹرفائنل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھیں گے، کورے اینڈرسن

کوارٹرفائنل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھیں گے، کورے اینڈرسن

 آکلینڈ ( نیٹ نیوز )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں پہلا مرحلہ عبور کرلیا، کوارٹرفائنل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھیں گے کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے ۔ ایک غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور اب ہماری نظریں کوائرٹر فائنل پر ہیں اور تمام کھلاڑی اس کے لئے بھر پور محنت کررہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...