سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: شیخ محمدابراہیم
لاہور ( پ ر) سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کی معاشی واقتصادی امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، موجودہ حکومت جانب سے سعودی عرب کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا ، پاکستان میں تاجر ، صنعت کار اور بزنس مین طبقہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کا خواہاں ہے ان خیالات کا اظہار معروف صنعتکار اور لائنز کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر شیخ محمد ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو نئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر سعودی حکومت نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے جسکو ملک کا ہرفرد انتہائی مسرت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے کہا ہے تجارت سرمایہ کاری اورھشت گردی پاکستان کے حقیقی مسائل ہیں اس لیے سعودی فرمانروا کی طرف سے ان شعبوں میں تعاون در اصل پاکستان کی حقیقی ضرورتوں کا ادراک ہے شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ کہ دونوں ملکوں کے کاروباری ماہرین مل بیٹھ کر باہمی ضروتوں کا تعین کر لیں گے تو پاکستان کا کاروباری طبقہ پولٹری سمیت سعودی حکومت اور کارباری طبقہ کی حج کے موقع کی تمام ضرورتوں کو خوش دلی سے پورا کرے گا جبکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی سعودی عرب کے ساتھ تجارت محض مالی منفعت کے لیے نہیں کرتی بلکہ دینی ضرورتوں اور عقاید کی آبیاری کے لیے تجارت کرنا اور بڑھانا چا ہتی ہے . انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کا تاجر، صنعت کار اور کاروباری طبقہ سعودی بادشاہ کا فقیدالمثال استقبال کرے گا . انہوں نے کہا کہ وزیر اعطم کا سعودی عرب کادورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے بڑھ کر اور بات کیا ہو گی کہ سعودی کنگ نے خود استقبال کیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بلندی کوظاہر کر تا ہے .