چوتھی عالمی حلال کانفرنس و نمائش2015 کا آ غاز آ ج ہوگا

چوتھی عالمی حلال کانفرنس و نمائش2015 کا آ غاز آ ج ہوگا

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی اور یو ایس ایڈ، پنجاب اینیبلنگ انوائرمنٹ پروجیکٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والی چوتھی عالمی حلال کانفرنس و نمائش2015 کا آ غاز آ ج سے ہو رہا ہے۔ کانفرنس و نمائش کا افتتاح پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کریں گے جبکہ وفاقی وزیر خوراک جناب سکندر حیات بوسن بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا دورانیہ ایک دن جبکہ نمائش دو دن تک جاری رہے گی ، ترکی،سویزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، امریکہ، نائجیریا، مصر، ملا ئیشیاء، بحرین و دیگر ممالک سے کاروباری حضرات کانفرنس و جمائش میں شرکت کریں گے اور پاکستان میں حلا ل صنعت میں کاروباری مواقع تلاش کریں گے۔ واضع رہے حلال کانفرنس و نمائش میں دنیا بھر سے حلال صنعت بشمول گوشت ، پولٹری، ڈیری، کاسمیٹکس، اسلامک فنانسنگ اور دیگر ذیلی مصنوعات و خدمات کا کاروبار کرنے والے ادارے شرکت کر رہے ہیں جو پاکستان کی حلال صنعت کا دورہ کریں گے اور مختلف کاروباری مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے ۔

مزید : کامرس


loading...