مظہر اقبال حئی بٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے بیکرز اینڈ کنفیکشنری کے چیئرمین نامزد

مظہر اقبال حئی بٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے بیکرز اینڈ کنفیکشنری کے چیئرمین نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(بزنس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے بیکری اور کنفیکشنری کے معروف اور قدیم ادارے فضل سویٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو مظہر اقبال حئی بٹ کو ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے بیکرز اینڈ کنفیکشنری کا چیئرمین نامزد کر دیا۔ مظہر اقبال حئی بٹ سویٹس، بیکرز اور کنفیکشنری کی صنعت میں طویل تجربہ کے حامل ہیں۔انہوں نے اپنی نامزدگی پر ایف پی سی سی آئی کے صدر اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے طویل تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں سویٹس،بیکرز اور کنفیکشنری کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تجاویز اور اقدامات کی سفارشات اپنے ممبران کے ساتھ ملکر مارکیٹ ریسرچ کے بعد پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی یہ صنعت ترقی کرے۔ صارفین کو سویٹس اور بیکری کی بہترین مصنوعات میسر ہوں اور اس کی برآمدات کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -