شوکت خانم ہسپتال کارپوریٹ اداروں اور افراد کی سخاوت کی زندہ مثال ہے:عمران خان

شوکت خانم ہسپتال کارپوریٹ اداروں اور افراد کی سخاوت کی زندہ مثال ہے:عمران خان

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کارپوریٹ اداروں اور افراد کی سخاوت اور خدمات کی زندہ مثال ہے ، چیئرمین شوکت خانم میموریل ٹرسٹ عمران خان نے یہ بات اسلام آباد میں شوکت خانم سوشل ریسپانسبلیٹی ایوارڈ 2014کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ لوگوں کی دولت یاد نہیں رکھتی بلکہ یہ ان کی انسانی خدمت ہے جو یاد رہتی ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کی اپنے بہی خواہوں اور سپورٹرز کی ہسپتال کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ اس تقریب میں ملک کی بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ طارق اعظم نے گزشتہ سال ہسپتال میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں اور پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال پاکستانی عوام کے معاشرے کیلئے اچھائی کے مثبت پہلو کی کامیاب کوشش ہے۔

انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر اور ان افرادکوسراہا جن کی کوششوں اور تعاون سے گزشتہ دو دہائیوں سے یہ ہسپتال اپنے 75فیصد کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ آخر میں عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 2014ء میں نمایاں تعاون کرنے پر کارپوریٹ اداروں کے نمائندگان میں شوکت خانم سوشل ریسپانسبلیٹی ایوارڈ تقسیم کئے۔

مزید : کامرس


loading...