لاہور سٹا ک مارکیٹ

لاہور سٹا ک مارکیٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکومعمولی تیزی رہی ۔مجموعی طور پر74کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ۔ 7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ19کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ48 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 7.67پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5853.90 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں کل 3 لاکھ 19 ہزار 900حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز7لاکھ64ہزار 300حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈکے55ہزا رحصص۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے51 ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے50ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ سنگر پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت1.00روپے بڑھ گئی ۔

سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...