مہیش بھٹ اور پوجابھٹ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ کریں گے

مہیش بھٹ اور پوجابھٹ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ کریں گے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار مہیش بھٹ اور ان کی سٹار بیٹی پوجا بھٹ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ کریں گے۔رواں سال نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے زیر اہتمام تھیٹر فیسٹول میں مہیش اور پوجا اپنی مشہور فلم’’ڈیڈی‘‘ کو رواں ماہ ہی سٹیج پر پیش کریں گے۔

پاکستان میں سٹیج شائقین کیلئے یقیناً یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ مہیش ہدایت کاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ سٹیج پر اداکاری میں بھی جوہر دکھا پائیں گے؟

مزید : کلچر


loading...