اداکارہ سنی لیونی کی فلم ’’ایک پہلی لیلا ‘‘کا ایک اور گیت جاری

اداکارہ سنی لیونی کی فلم ’’ایک پہلی لیلا ‘‘کا ایک اور گیت جاری

 ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی فلم ’’ایک پہلی لیلا‘‘ کا ایک اور گیت جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فلم کے دو گیت، دیسی لک اور تیرے بن، جاری کئے جا چکے ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس گانے کا نام ہے سییاں سپر اسٹار جس میں سنی لیونی ایک الگ ہی انداز میں نظر آرہی ہیں۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار سنی بھارتی فلم انڈسٹری کی جانی مانی کوریوگرافر سروج خان کی اسٹییپس پر تھرکتی نظر آئیں گی۔ اس گانے کے گلوکار تلسی کمار ہیں جبکہ بول کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔ بوبی خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایک پہلی لیلا رواں سال 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...