ترکی کیلئے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 50 فیصد کمی

ترکی کیلئے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 50 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) ترکی نے تیار ملبوسات پر ڈیوٹی بڑھادی، پاکستان سے استنبول کے لئے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 50 فیصد کمی کے ساتھ صرف پچاس کروڑ ڈالر رہ گئی۔پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ترکی کی جانب سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کے باعث ٹیکسٹائل کا برآمدی حجم ایک ارب ڈالر سے کم ہوکر پچاس کروڑ ڈالر رہ گیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے ساتھ ملبوسات پر عائد کی گئی اضافی ڈیوٹی معاف کی جائے، پاکستان نو اعشاریہ دو فیصد ڈیوٹی ادا کرتا ہے، جبکہ ترکی نے مزید بیالیس اعشاریہ دو فیصد ڈیوٹی لگا رکھی ہے، اس طرح درآمد شدہ ملبوسات پر ڈیوٹی باون فیصد ہوگئی جو عالمی مارکیٹ کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -