موجودہ دور کا کوئی گلوکارمکمل سرُ اور لے نہیں پیش کرتا‘ محمد علی شہکی

موجودہ دور کا کوئی گلوکارمکمل سرُ اور لے نہیں پیش کرتا‘ محمد علی شہکی

کراچی (آن لائن) مصروف گولکار محمد علی شہکی نے کہا ہے کہ جب ہماری نئی نسل اپنے تربیت یافتہ موسیقی کے استادوں سے انکا تجربہ حاصل کرے۔ آج کے دور میں مجھے کوئی ایک ایسا سنگر دکھائی نہیں دیتا جو پرفیکٹ سر اور لے میں گنگناتا ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاکہ میڈیا آزاد ہے مگر اس بے لگام اور آزاد میڈیا نے ہماری قدریں کھو دی ہیں۔ جہاں دیکھیں کوئی نہ کوئی گلوکار یا اداکارہ بننے کی خواہش میں اس بھیڑ میں شامل ہونا چاہتا ہے اور وہ اسے شارٹ کٹ کا بہترین ذریعہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ نئے آنیوالے بنا کسی کی رہنمائی میں کام کرتے چلے آ رہے ہیں اور انکو اس بات کا اندازہ نہیں کہ یہ آگے آنیوالوں کے لئے گڑھا بنا رہے ہیں جس سے انکا مستقبل تابناک رہنے کے بجائے پستی میں چلا جائیگا۔

مزید : کلچر


loading...