صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی 15 ویں برسی منائی گئی

صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی 15 ویں برسی منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی 15 ویں منائی گئی ۔ سرائیکی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا اور وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادوو میں پیدا ہوئے۔ استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے انہوں نے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیں جو کہ دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔ استاد پٹھانے کی گائیگی سرائیکی وسیب کیلئے ایک اثاثہ ہے۔استاد پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔استاد پٹھانے خان کی معروف غزل ’’ میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں ‘‘ آج بھی زبان زد عام ہے۔استاد پٹھانے خان 9مارچ 2000ء کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کر گئے تھے اور انہیں کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -