خود کو صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا ہوا ہے‘عتیقہ اوڈھو

خود کو صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا ہوا ہے‘عتیقہ اوڈھو

 لاہور (این این آئی ) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال داستان رقم کی ہے ،زمانہ امن ہو یا جنگ ہماری بہادر افواج نے ہر حالت میں قوم کی ایک آواز پر لبیک کہا ہے جس پر پوری قوم فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا ہوا ہے ،میرا کسی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،لاتعداد بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں مگر میں نے انکار کردیا ۔ کیونکہ ہم پاکستان میں رہ کر بھی اچھا کام کرسکتے ہیں ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو اپنے وطن کیلئے صرف کرنا چاہیے ۔

مزید : کلچر


loading...