مریکہ‘ دریائے یوٹا میں حادثہ، بچی معجزانہ طور پر بچ گئی، ماں ہلاک

مریکہ‘ دریائے یوٹا میں حادثہ، بچی معجزانہ طور پر بچ گئی، ماں ہلاک

نیویارک(آن لائن)امریکا کے دریائے یوٹا میں حادثے کا شکار ہوکر گرنے والی گاڑی میں ڈیڑھ سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق 25 سالہ جنیفر اپنی 18 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ کار میں سفر کررہی تھی جب اسپرنگ وِل کے مقام پر حادثے کے نتیجے میں کار دریائے یوٹاہ میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں جنیفر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے 14 گھنٹے کے بعد ایک مچھیرے نے کار سے 18 ماہ کی بچی کو باہر نکالا، جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس نے فوری طور پر بچی کو اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

مزید : عالمی منظر


loading...