کترینہ کا مجسمہ جلد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

کترینہ کا مجسمہ جلد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا
کترینہ کا مجسمہ جلد مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

  


 ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا مجسمہ بہت جلد مادام تساؤ میوزیم لندن میں سجنے جارہا ہے۔لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی وڈ حسیناؤں کے مومی مجسمے بڑے شان سے کھڑے ہیں، جن میں ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور خان شامل ہیں اور اب ان کے بعد کترینہ کیف بھی مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔مادام تساؤ میوزیم لندن کی انتظامیہ نے اعلان کردیا ہے کہ جلد ہی باربی ڈول کا مجسمہ ان کے یہاں رونق بڑھائے گا۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ بیس آرٹسٹوں کی ٹیم ان کے ویکس فیگر پر کام کرے گی جس میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز کا خرچہ آئے گا۔

مزید : کلچر


loading...