بھارت میں بارش کے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے 4 افراد ہلاک
ممبئی (آئی این پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بارش کے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کی ریاست مہاراشٹرا میں بارش کے پانی نے گھر میں کرنٹ پھیلا دیا جس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارت کے ضلع نندید میں بجلی کے میٹر نہیں لگے جس کی وجہ سے لوگوں نے دور لگے ایک میٹر سے کنکشن لیے ہیں۔ رات بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا اور کرنٹ پورے گھر میں پھیل گیا۔لوہے کے بستر پر کرنٹ پھیلاتو سوئے ہوئے لوگ سوئے ہی رہ گئے۔