فرانسیسی مداح نے فلم اسٹار وارز کا خلائی جہاز انٹرسیپٹراپنے اسٹائل میں تیارکرلیا
نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز کے فرانسیسی مداح نے فلم میں استعمال ہونے والے خلائی جہاز ٹائی انٹر سیپٹر کو اپنے اسٹائل میں تیار کرلیا،ہالی ووڈ فلمیں شائقین کے دلوں پر کرتی ہیں راج، میکسیکو کے مداح نے مشہور ہیری پورٹر کی اشیاء جمع کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا تو اب مشہور سیریز اسٹارواز کے دیوانوں کی بھی دنیا میں کمی نہیں رہی،ایسے ہی ایک مداح ہے فرانس کا،اولیور نامی اس دیوانے نے اسٹار وارز میں استعمال ہونے والا ڈرون طرز کا ٹائی انٹرسیپٹر تیار کیا کر لیا،مشہور خلائی جہازٹائی انٹرسیپٹر کو دیکھ ہر کوئی حیران ہے،اولیوراس سے پہلے بھی اسٹاروارز میں استعمال ہونے والی سائنسی ایجادات کو اپنے اسٹائل میں ڈیزائن کرتا رہاہے۔