امریکا اور اتحادیوں کا شام میں آئل ریفائنری پر حملہ، 30 سے زائد ہلاک

امریکا اور اتحادیوں کا شام میں آئل ریفائنری پر حملہ، 30 سے زائد ہلاک

دمشق(آئی این پی) امریکا اور اتحادیوں نے شام میں آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس میں 30 سے زائد افراد مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں امریکی قیادت میں ترکی کی سرحد کے قریب داعش عسکریت پسند گروپ کے زیر کنٹرول آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا۔ اتحادی فضائی حملوں میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ فضائی کارروائی کے وقت بڑے پیمانے پر دھماکے کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ترکی کے فوجی دستے بھی سرحد کے نزدیک موجود تھے۔

شام کے سرحدی علاقے تل ابید میں امریکی اتحادی افواج نے فضائی بمباری کردی آئل ریفائنری پرکافی عرصے سے داعش کے قبضہ تھا مرنے والوں میں آئل ریفائنری کے ملازمیں اور داعش کے جنگجو شامل تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...