گوشی خان کی جاندار اداکاری کے باعث نجی ٹی وی کا پروگرام مقبولیت اختیار کر دیا
لاہور ( این این آئی) ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار گوشی خان کی بے ساختہ جاندار اداکاری کے باعث نجی ٹی وی کا کامیڈی شو سی آئی اے ہم پیچھا کرتے ہیں مقبولیت اختیار کر گیا ۔ مذکورہ پروگرام میں سیاسی اور شوبز کی تازہ ترین خبروں پر ہلکے پھلکے انداد میں کامیڈی کی جاتی ہے ، تمام فنکاروں سلیم البیلا ، ریمبو ، آغا ماجد ، گوشی خان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے پروگرام ناظرین میں بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ مذکورہ پروگرام ہر ہفتہ صبح 10بجے نجی ٹی وی چینل سے پیش کیا جاتا ہے ۔