ریفرنڈم یا قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں،یونان کا انتباہ

ریفرنڈم یا قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں،یونان کا انتباہ

ایتھنز( کے پی آئی)یونانی وزیرخزانہ یانیس وارو فاکس نے کہا ہے کہ اگر یورپی پارٹنرز ایتھنز حکومت کے منصوبہ جات تسلیم نہیں کرتے ہوئے تو عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے یونان میں قبل از وقت انتخابات یا ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوری میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے الیکسِس سپراس نے گزشتہ حکومت کی طرف سے طے شدہ مالیاتی پیکج پر از سر نو مذاکرات کرنے کا عہد ظاہر کیا تھا۔ سپراس اس مالیاتی پیکج میں شامل سخت بچتی اقدامات اور اقتصادی اصلاحات سے متفق نہیں ہیں۔ تاہم یورپی پارٹں رز بالخصوص جرمنی کا اصرار ہے کہ ایتھنز کو اپنی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...