باکس آفس پر چے پی روبوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

باکس آفس پر چے پی روبوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 ہالی ووڈ (آن لائن) نارتھ امریکن باکس آفس گزشتہ ہفتے چے پی روبوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا‘ آرٹیفشل انٹیلی جنس تھرلر چے پی نے اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ایک کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ فلم میں جرائم کو روکنے اور لوگوں کی حفاطت کے لئے روبوٹ پولیس کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ جس میں ایک ربوٹ سوچنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے ادا کا رول اسمتھ کی فلم فوکس اس ہفتے ایک کروڑ ڈالر سمیٹ سکی‘ اس رومانٹک کامیڈی لم کی کہانی دو کون آرٹسٹس کے بارے میں ہے اور 86 لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اس ہفتے کامیڈی فلم دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل رہی‘ کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسے ہوٹل کے گرد گھوم رہی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ہوٹل کے ایک کمرے میں رہنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...