قائمقام صدرایف پی سی سی آئی سے عراقی تجارتی وفد کی ملاقات

قائمقام صدرایف پی سی سی آئی سے عراقی تجارتی وفد کی ملاقات

لاہور(کامرس ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائمقام صدر عبدالرحیم جا نونے 20ممبرا ن پر مشتمل عراقی تجا رتی وفد سے فیڈریشن ہا ؤ س میں ملا قا ت کی اس وفد کی سر برا ہی ڈاکٹر ھادی الحاتم اور عراقی چیمبر آف کامر س کے صدر ریا ض الخزر ی کر رہے تھے ۔ اس اجلاس میں فیڈریشن کے نائب صدور شاہنو ا ز اشتیا ق، وسیم وہرا، پاپا م کے چیئر مین صدیق مصر ی کرا چی گروسرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کے علا وہ بڑ ی تعداد میں ایکسپورٹرز نے شر کت کی ۔ رحیم جانو نے وفد کو قو می معیشت اور عالمی سطح پر باہمی تجا رت کے فروغ میں FPCCIکی اہمیت اور کا رکردگی کے بار ے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ اور مزید بتا یا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا ٹن کی پیداوار میں چو تھے نمبر پر ہے گنے کی پیداوار میں چو تھے نمبر ہے ۔کینو کی پیداوار میں چھٹے نمبر ہے ۔گندام کی پیداوار میں 11 ویں نمبر پر ہے ۔اور چاول کے پیداوار میں 12ویں نمبر پر ہے۔ اسکے علا وہ انفرا اسٹر کچر اور صنعتی تر قی میں بھی پاکستان آگے بڑ ھ رہا ہے ۔ رحیم جانو نے مزید کہا کہ عراق ہما را برادر مسلم ملک ہے اور اسو قت ری کنسٹر کشن اور بحالی کے مر حلے سے گذ ر رہا ہے جوکہ دو نوں ملکوں کی بز نس کمیونٹی کے لیے تجا رتی اور معاشی تعلقا ت کو مستحکم کر نے کا ایک بہتر ین موقع ہے کیونکہ پاکستان عراق کی ری کنسٹر کشن اور بحا لی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ وفد کے سر برا ہ داکٹر ھا دی الحاتم نے کہا کہ تجا رتی روابط بڑ ھانے کے لیے تجا رتی وفو د کا تبا دلہ انتہا ئی ضروری ہے ۔ تجا رت کے متعلق معلو ما ت کے تبا دلے سے بھی با ہمی تجا رت کو فر وغ ملتا ہے ۔ عراقی چیمبر آف کامرس کے صدر ریاض الخز ری نے کہا کہ عراقی حکومت کا معا شی معا ملا ت میں پبلک پرا ئیوٹ پارٹنر شپ کی طرف زیا دہ رجحا ن ہے ۔

انہوں نے پاکستان اور عراق کے مابین پاک عراق جو ائنٹ چیمبر آ ف کامرس کی تشکیل کی بھی تجو یز دی ۔ رحیم جا نو نے تجو یز کو سر اہا اور کہا کہ ہمیں پہلے پا ک عراق جو ائنٹ بز نس کو نسل کو فعا ل بنا نا ہو گا تا کہ با ہمی تجا رت کے فر وغ کے لیے جو ئنٹ بز نس کو نسل کی سفارشات سر کا ری سطح پر جو ائنٹ منسٹریل کمیٹی کو بھیجی جا سکیں ۔ فیڈریشن چیمبر کے قائمقام صدر رحیم جا نو نے اجلاس کے دوران عراقی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی اور بصر ی چیمبر آف انڈ سٹر ی سے علیحدہ علیحدہ مفا ہمتی یا دداشتوں پر دستخط کیئے ۔

مزید : کامرس


loading...