انڈیکس 403.09 پوائنٹس کی کمی سے 32860.57 پر بند

انڈیکس 403.09 پوائنٹس کی کمی سے 32860.57 پر بند

کراچی (اے پی پی) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 403.09 پوائنٹس کی کمی سے 32860.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 403.09 پوائنٹس کی کمی سے 32860.57 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 307.34 پوائنٹس کی مندی سے 21387.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 238.78 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 648.05 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 103 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندا رہا۔

اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 99 روپے کے اضافہ سے 9999 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائیڈ پاکستان کے حصص کی سودے بھی 71.75 روپے کی تیزی سے 1510.79 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شیزان انٹرنیشنل اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت 48.38 روپے کی مندی سے 934 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 45.04 روپے کی کمی سے 855.87 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار جہانگیر صدیق کمپنی کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 4 لاکھ 24 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 17.61 روپے سے شروع ہو کر 17.82 روپے پر ہی بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 99 لاکھ 34 ہزار 540 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 49 کروڑ 55 لاکھ 33 ہزار 830 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 77 ارب 90 کروڑ 92 لاکھ 9 ہزار 387 روپے سے کم ہو کر 74 کھرب 1 ارب 98 کروڑ 71 لاکھ 95 ہزار 408 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 18 لاکھ 97 ہزار 150 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس


loading...