جرمنی کی برآمدات میں رواں سال جنوری کے دوران 2.1 فیصد کمی

جرمنی کی برآمدات میں رواں سال جنوری کے دوران 2.1 فیصد کمی

فرینکفرٹ(اے پی پی) جرمنی کی برآمدات میں رواں سال جنوری کے دوران 2.1 فیصد کمی ہوئی جس کے باعث فاضل تجارتی حجم کم ہو کر 19.7 ارب یورو ہوگیا۔ جرمن وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری کے دوران برآمدات کا حجم 96.4 ارب یورو رہا جو کہ دسمبر 2014کے برآمدات کے حجم 98.4ارب یورو کے مقابلے میں 2.1فیصد کم ہے جبکہ جنوری میں درآمدات کے حجم میں صرف 0.3 فیصد کمی ہوئی اور اس عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 76.6 ارب یورو رہا ۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات میں کمی کے باعث جنوری میں فاضل تجارتی حجم 19.7 ارب یورو ہوگیا جوکہ دسمبر 2014ء کے دوران 21ارب یورو تھا۔

مزید : کامرس


loading...