انگلینڈ، بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ، امریکی جوڑا فاتح قرار

انگلینڈ، بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ، امریکی جوڑا فاتح ...

لندن( آن لائن)انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ، جس میں امریکی جوڑا فاتح قرار پایا۔ شوہر کو بیویوں کے نخرے اٹھا کر کچھ ملے نہ ملے، لیکن بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگے، تو چیمپئن بننے کا موقع ضرور مل سکتا ہے۔ ایسی ایک ریس ہر سال ہوتی ہے جنوبی انگلینڈ میں جہاں شوہر کو اپنی بیوی، کندھوں پر اٹھا کر بھاگنا ہوتا ہے۔ 380 میٹر کے فاصلے میں رکاوٹیں بھی ہیں، دل جلے بھی، جو جوڑوں پر پانی پھینکتے ہیں۔

اس سال ہونے والی ریس میں امریکی جوڑا فاتح قرار پایا ہے۔ ہونہار شوہر صرف 2 منٹ 3 سیکنڈ میں ہر رکاوٹ پار کرتا، اپنی اہلیہ کو لے کر فنش لائن تک جا پہنچا۔ اتنی سی محنت کے بدلے چیمپئن شپ اور بیوی کا ایکسٹرا پیار مل جائے، تو سودا برا نہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...