ایران،سپریم لیڈر خامنہ ای علیل ہو گئے، جانشینی کی باعث دوبارہ شروع

ایران،سپریم لیڈر خامنہ ای علیل ہو گئے، جانشینی کی باعث دوبارہ شروع

تہران (آئی این پی) ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی خرابی صحت کی خبروں کے بعد ملک میں انکی جانشینی کی بحث دوبارہ شروع ہوگئی ۔ایران کے سرکاری میڈیا میں خلاف معمول پہلی بار سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی خرابی صحت کی خبریں شائع کی گئی ہیں۔ علالت کی حالت میں خامنہ ای کی ایک تازہ تصویر گذشتہ روز سامنے آئی جس میں ایرانی وزیر ماحولیات کو ان سے ملتے اور عیادت کرتے دکھایا گیا ہے۔سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی مسلسل بگڑتی صحت کے بعد ان کی جانشینی کا معاملہ ایران کے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر سے زیر بحث آگیا ہے۔ دوسری جانب روسی اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی خامنہ ای کی علالت اور ان کے متوقع جانشینوں پر مباحثے شروع کر دیے ہیں۔روسی خبر رساں ایجنسی\"انٹرفیکس\" کی رپورٹ کے مطابق \"پروسٹیٹ کینسر\" کے شکار آیت اللہ علی خامنہ ای کو تہران کے ایک اسپتال میں خصوصی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سپریم لیڈر پچھلے سال بھی اسی طرح اچانک علیل ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آٹھ ستمبر کو ان کے مثانے کی سرجری کی گئی تھی۔ تب بھی ان کے جانشینی کے موضوع پر عالمی ذرائع ابلاغ میں ایک نئی بحث شروع ہوئی تھی اور اب بھی ایسا ہی ہوا ہے۔فرانسیسی اخبار \"لوفیگارو\" نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے لکھا ہے ’’مرشد اعلیٰ کی صحت اب انہیں زیادہ عرصے تک زندہ رکھنے کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ عمر کے اس حصے میں وہ جس مرض میں مبتلا ہیں وہ انہیں دو سال سے زیادہ زندہ نہیں رہنے دے گا، کیونکہ مثانے کا کینسر نہایت تیزی کے ساتھ پورے جسم میں پھیلتا اور مریض کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ کو لاحق کینسر اب چوتھے درجے پر پہنچ چکا ہے‘‘۔ اخبار لکھتا ہے کہ خامنہ ای کی زندگی تو زیادہ دکھائی نہیں دیتی لیکن ایران کی موجودہ قیادت نے کسی کو ان کا جانشین نامزد نہیں کیا ہے۔

جلد ہی ان کی جانشینی کا معاملہ ایک طوفان کی طرح اٹھے گا۔عرب نیو زکے مطابق ایران کے سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طبی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر علی رضا نوری زادہ اور ڈاکٹر حسن ھاشمیان نے کہا کہ خامنہ ای اپنی عمر کے آخری حصے میں مثانے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ خدشہ ہے کہ یہ مرض ان کے لیے جان لیوا بن جائے کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ تہران کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...