پا کستان کوآئی ایم ایف سے رواں ماہ 52کررڑ ڈالر ملنے کا امکان

پا کستان کوآئی ایم ایف سے رواں ماہ 52کررڑ ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد (این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ سے رواں ماہ پاکستان کو قرضے کی مد میں 51کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف مشن قرضے کی منظوری کیلئے مارچ کے آخر میں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن قرضے کی منظوری کیلئے مارچ کے آخر میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کریگا، بوڑد کی جانب سے ساتویں قسط کے اجرا کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈ فیسلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو قرضے کی مد میں 51کروڑ 80لاکھ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی چھٹی قسط کے حصول کیلئے جائزہ مذاکرات 26جنوری سے 5فروری تک دبئی میں ہوئے تھے، پاکستان آئی ایم ایف سے قرضے کی مد میں 6ماہ کے دوران 3ارب 3کروڑ ڈالر وصول کر چکا ہے۔

مزید : کامرس


loading...