والدہ کی اچانک وفات کے بعد خود کو تنہا محسوس کرتی ہوں ‘ اداکارہ روبی انعم

والدہ کی اچانک وفات کے بعد خود کو تنہا محسوس کرتی ہوں ‘ اداکارہ روبی انعم

 لاہور ( این این آئی) معروف اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ والدہ کی اچانک وفات کے بعد خود کو تنہا محسوس کرتی ہوں ، میری والدہ نے زندگی کے ہر موڑ پر میری بھرپور سپورٹ کی تھی اور میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری والدہ کی مرحون منت ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ والدہ کے دنیا سے چلے جانے سے خود کو ادھوری محسوس کرتی ہوں ، خدا سب کے سرپر والدین کا سایہ سلامت رکھے ۔ انہوں نے کہا کہفنکار بڑا حساس طبیعت کا مالک ہوتا ہے ، میں اپنے تمام دوستوں اور پرستاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں میرا ساتھ دیا ۔

مزید : کلچر


loading...