اپوزیشن جماعتوں نے رضا ربانی کو چیئر مین سینیٹ نامزد کر دیا

اپوزیشن جماعتوں نے رضا ربانی کو چیئر مین سینیٹ نامزد کر دیا
اپوزیشن جماعتوں نے رضا ربانی کو چیئر مین سینیٹ نامزد کر دیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں مولانا فضل الرحمان ناراض ہوکر کچھ دیر بعد چلے گئے تھے ان کےاور تحریک انصاف کے  علاوہ  تمام اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اے این پی کے چیئرمین اسفند یا رولی کاکہنا تھا کہ رضاربانی ایک اچھے سیاستدان ہیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں نے انہیں چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزدکیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فاٹا کے 4 میں سے 3 ارکان ہمارے ساتھ ہیں جبکہ 1رکن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہے اور اگلا ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہوگا۔فاروق ستار کاکہنا تھا کہ سینیٹ میں بننے والے اس اتحاد کو قائم رکھنا ہوگا۔سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے پر تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سعودی عرب نے حج کوٹہ میں کمی کر دی ، حکومت قرعہ اندازی کی تجویز پر غور کرنے لگی

مزید : قومی /Headlines


loading...