ورچوئل یونیورسٹی کے زیر اہتمام عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے لارنس روڈآفس میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں‘ڈاکٹررخشندہ نواز‘ ڈاکٹر یاسرہ وقار‘ صباء خلیل نے خصوصی شرکت کی اس موقع پرڈاکٹررخشندہ نواز نے کہا کہ حقوق نسواں کیلئے سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہم سب کا فرض ہے اور پاکستان کو مضبوط اور باوقار بنانے کے لیے خواتین کی تعلیم اور عملی میدان میں شرکت انتہائی ضروری ہے۔ تمام مقررین نے اِس بات پرزوردیا کہ تعلیم یافتہ اور معا شی طور پر مضبوط عورت ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد بن سکتی ہے۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے اساتذہ اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔