گورنمنٹ شاہ حسین کالج‘ پیکو روڈ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ شاہ حسین کالج‘ پیکو روڈ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

 لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ شاہ حسین کالج‘ پیکو روڈ‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے یونیورسل انسٹیٹیوٹ‘ مین ملتان روڈ‘ لاہور‘صنعت زار‘ کشمیر بلاک‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘ لاہور‘گورنمنٹ اصلاح معاشرہ بوائز ہائی سکول‘ شاد باغ‘ لاہور‘صفہ گروپ آف سکولز مدینہ کالونی‘ نزد میاں چوک‘ لاہور‘طارق ماڈل ہائی سکول‘ عزیز چوک‘ نین سکھ‘ شاہدرہ‘ لاہور‘نیو یونین گرلز ہائی سکول‘ بیگم کوٹ‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔     ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد594تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...