ویٹرنری یونیورسٹی میں خواتین کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور میں گزشتہ روز خواتین کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا گیادن کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیاوائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے واک کی قیادت کی بعد ازاں آڈیٹوریم ہا ل میں پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے ڈاکٹر شاہینہ آصف نے سیمینار کی صدارت کی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شانے کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی کے مختلف ڈیپار ٹمنٹس اور کلینکس میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور ان کو مساوی حقوق بھی حاصل ہیں سیمینار کے موقع پر ڈاکومنٹری اور ڈرامہ بھی دکھایا گیا اس موقع پر پوسٹر ز کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا پروفیسر ڈاکٹر پا شا اور پرو فیسر ڈاکٹر شا ہینہ آصف نے مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی کے راوی کیمپس پتو کی اور کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ میں بھی بیک وقت خواتین کا عالمی دن منایا گیااور دن کے حوا لے سے مختلف پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے۔