مجاہد کامران نے زوالوجیکل میوزیم کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مجاہد کامران نے زوالوجیکل میوزیم کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ ایم ایم جی کے سامنے پنجاب یونیورسٹی زوالوجیکل میوزیم کی تین منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز و چئیرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان، قائمقام خزانہ دار راوٗ محمد شریف اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ زوالوجیکل میوزیم میں نمائش کے بڑے بڑے ہال تعمیر کئے جائیں گے جس میں مختلف جانوروں کے جسم کے مختلف حصوں کی قدیم ترین باقیات کی نمائش کی جائے گی اور طلبہ کو تحقیق کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔   اس موقع پر ڈاکٹر محمد اختر نے فنڈز فراہم کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام پانچ روزہ شہد کی مکھیوں کے موضوع پر پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ ورکشاپ میں پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں سے منسلک افراد شرکت کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...