حقوق نسواں کی علمبردار تنظیمیں یورپ ومغرب کے فنڈز پر چلتی ہیں، غلام عباس

حقوق نسواں کی علمبردار تنظیمیں یورپ ومغرب کے فنڈز پر چلتی ہیں، غلام عباس

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ یوم حقوق خواتین پر حکومت پاکستان اور حقوق نسواں کی علمبردار تنظیموں کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ نہ کرنا قابل مذمت اور قابل گرفت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور مرکز میں طلبہ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ نہ کرنے والی حقوق انسانی کی تنظیمیں یہ بتائیں کہ کیا ان کے نزدیک ڈاکٹر عافیہ عورت نہیں؟ انہوں نے کہا کہ دراصل حقوق نسواں کی علمبردار تنظیمیں یورپ ومغرب کے فنڈز پر چلتی ہیں اپنے آقاؤں کی ناراضگی کے باعث یہ عافیہ کی رہائی کا مطالبہ نہیں کرتیں جو مشن ومنزل سے غداری اور عورتوں کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔    اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اپنی بیٹی،بہن،قوم کی عزت نہیں سمجھ رہے جس کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی نہیں ہو ئی جس دن پاکستان کے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے دختر مشرق،ناموس پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا اپنی بیٹی،اپنی عزت سمجھ لیا اس دن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے الفاظ حقیقت کا روپ دھار جائیں گے پھر عافیہ صدیقی صرف ایک دن ہی نہیں بلکہ چند گھنٹوں میں پاکستان میں ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاستدان عافیہ رہائی کے معاملے پر صدق دل سے کام کریں گے تو عافیہ رہا ہو جائے گی قوم کا بچہ بچہ عافیہ کی رہائی چاہتا ہے مگر یورپ ومغرب کے غلام حکمران اور ان کے پروردہ لوگ اور تنظیمیں دختر مشرق،پاکستانی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی پر مخلص نہیں ،اب مذید دھوکہ دینے کی بجائے حکمران عافیہ کی رہائی کیلئے عملی اقدام کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...