پیف سے منسلک سکولوں کیلئے ضروری ہدایات کا سرکلر جاری کردیا ہے، ترجمان

پیف سے منسلک سکولوں کیلئے ضروری ہدایات کا سرکلر جاری کردیا ہے، ترجمان

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ طالب علموں کی مفت تعلیم کے منصوبے ’’ایجوکیشن وؤچر سکیم‘‘ سے منسلک سکولوں کیلئے ضروری ہدایات کا سرکلر جاری کر دیا ہے ترجمان کے مطابق پارٹنر سکولوں کی رہنمائی کیلئے یہ سرکلر پیف کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر (ایجوکیشن وؤچر سکیم) کی جانب سے جاری شدہ سرکلر میں مختلف امور پر پارٹنر سکولوں کی رہنمائی کی گئی ہے واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولوں سے باہر اور خارج شدہ بچوں کو ایک مکمل طریقہ کار کے تحت پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت مہیا کر رہی ہے ۔   اس حوالے سے ان بچوں کے داخلہ کا مکمل طریقہ کا ر ترتیب دیا ہے تاکہ پارٹنر سکول ضروری رہنمائی حاصل کر سکیں ۔ دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل آفس کے زیر اہتمام رضا ہال ملتان میں پارٹنر سکولوں کے اساتذہ و طالب علموں کی رہنمائی کے لیے آج خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس دوران ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد شرکاء کو لمز یونیورسٹی کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام میں اپلائی کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...