ٹیوٹرز کے حوالے سے کسی طالب علم کو اوپن یونیورسٹی سے کوئی شکایت نہیں، رسول بخش

ٹیوٹرز کے حوالے سے کسی طالب علم کو اوپن یونیورسٹی سے کوئی شکایت نہیں، رسول ...

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا لاہور ریجن طلبہ کے داخلوں کے حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا ریجن ہے جو کہ ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن بعض مفاد پرست لوگ ان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرکے اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ اس حوالے سے رسول بخش بہرام نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ریجن میں ٹیوٹرز کا تقرر بروقت کیا گیا، اس وقت کوئی ایسا طلب علم نہیں جسے ٹیوٹر کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی شکایت ہو رسول بخش بہرام کا کہنا تھا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی اور کسی طالبعلموں کی حق تلفی کرنے اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...