ساؤنڈ سسٹم بل پاس ہونے کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے، تحریک فدایان اسلام

ساؤنڈ سسٹم بل پاس ہونے کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے، تحریک فدایان اسلام

لاہور(پ ر) حکومت کے مجوزہ ریگویشن ساؤنڈ سسٹم بل 2015اسمبلی سے پاس ہونے کے خلاف ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے اس سلسلے میں کوئی حکومتی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اس کا با قاعدہ اعلان تحریک فدایان اسلام پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ممتاز علماء کرام اور مشائخ و عظام علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی، علامہ ڈاکٹر مفتی محمد عارف نعیمی ،علامہ حافظ محمد عرفان طریقی ، حافظ محمد رفاقت علی شاہ، مفتی محمد آصف نعمانی ، مبارک علی رضوی ، شریف شہزاد، عثمان نقشبندی کی علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا    جب حکومت نے ساؤنڈ سسٹم پر پابندی لگائی تھی تو علماء مشائخ کے وفد نے ایم پی اے (ن)لیگ چودھری شہباز احمد و دیگر حکومتی ذمہ دار علماء کرام کو با ور کرایا تھا کہ ہم مجوزہ ساؤنڈ سسٹم کی پابندی کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔لیکن ہمیں ان ذمہ داران نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود ساؤنڈ سسٹم بل اسمبلی سے پاس کروالیا گیا لہٰذا ہم اس بل کے خلاف یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم اس پابندی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...